حیدرآباد۔ 16جولائی(اعتماد نیوز)آج سپریم کورٹ نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے
انجینئرنگ کی کاؤنسلنگ پر داخل کر دہ درخواست کو 21جولائی تک کے لئے ملتوی
کر دی ۔ اس درخواست میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ حکومتوں کے درمیان
مشترکہ دار الحکومت حیدرآباد میں سیما آندھرا اور تلنگانہ کے طلبا کی
تعلیم
اور انجینئرنگ کے مسئلہ پر بات چیت تعطل کا شکار ہے۔ آندھرا پردیش حکومت
کی جانب سے کاؤنسلنگ کے جلد انعقاد کے لئے دباؤ بڑھتا جا رہا تھا تاہم
تلنگانہ حکومت نے اپنی درخواست میں کہا کہ جاریہ ماہ کے 30تک کاؤنسلنگ کو
منعقد نہیں کیا جا سکتا ۔ تلنگانہ حکومت نے 31اکتوبر تک کے لئے مہلت طلب
کی ہے۔